ریاض میں کنگ فیصل ایئر اکیڈمی کے 50سال مکمل

ریاض میں کنگ فیصل ایئر اکیڈمی کے 50سال مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(اے پی پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع کنگ فیصل ایئر اکیڈمی کی تاسیس کو 50 برس مکمل پورے ہو گئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہر سال داخلے کے خواہش مند سیکڑوں نوجوان اکیڈمی کا رخ کرتے ہیں۔ تاہم داخلے کے حوالے سے اکیڈمی نے اپنا سخت معیار وضع کر رکھا ہے۔ داخلہ لینے والوں کو طبی معائنے اور جسمانی اہلیت کے امتحان سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ درخواست دینے والے امیدوار کو سائنس اور تکنیکی شعبے میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں کم از کم 80% نمبروں کا حامل ہونا لازمی ہے۔ امیدوار کو غیر شادی شدہ اور 17 سے 22 برس کی عمر کے درمیان ہونا چاہییے۔ اس کے علاوہ امیدوار کا قد ، وزن اور طبی حالت اکیڈمی کی مطلوبہ شرائط کے مطابق ہوں۔

مزید :

عالمی منظر -