برازیل میں سینکڑوں قیدی جیل سے فرار

برازیل میں سینکڑوں قیدی جیل سے فرار

ریوڈی جنیرو(اے پی پی) برازیل کی پولیس نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی شہر ساؤ پاؤلو کی جیل سے سیکڑوں قیدی فرار کرگئے ہیں۔برازیل کے پولیس ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ تقریبا دوسو قیدی ساؤپالو کی جیل سے فرار کرگئے ہیں ۔ سٹلائیٹ سے لی گئی تصویروں میں دکھایا گیا ہے کہ اس جیل سے دھوئیں اٹھ رہے ہیں جس کو قیدیوں نے فرار ہونے سے پہلے آگ لگا دی تھی ۔برازیل کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے جو افراتفری پھیلی قیدی اس سے فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے ۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ جیل کی ہنگامی صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے ۔پولیس نے جیل سے فرار کرجانے والے اناسی قیدیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ برازیل کی جیلوں میں مجموعی طور پر6 لاکھ 22 ہزار افراد قید ہیں ۔ پچھلے دنوں برازیل کی کئی جیلوں میں شورش ہوئی تھی جس میں دسیوں قیدی ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : عالمی منظر