برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مئے (کل) ترکی کا دورہ کریں گی
انقرہ (اے پی پی) برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مئے (کل)ہفتہ کو ترکی کا دورہ کریں گی۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیراعظم ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم بن علی یلدرم سے الگ الگ ملاقات کریں گی۔ان ملاقاتوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری بین الاقوامی جدو جہد کے علاوہ یورپی یونین سے علیحدگی کے خواہاں برطانیہ کے ترکی کے ساتھ تعلقات کا نئے سرے سے جائزہ لیا جا لینے کی توقع کی جا رہی ہے۔