طویل بندش کے بعد مشرقی موصل میں تعلیمی ادارے کھل گئے

طویل بندش کے بعد مشرقی موصل میں تعلیمی ادارے کھل گئے

بغداد (اے پی پی) داعش کے چنگل سے آزاد ہوجانے کے بعد مشرقی موصل میں لوگ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں اور وہاں کے اسکولوں میں پھر سے رونق بحال ہو گئی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش کے فرار کے بعد 100سے زائد اسکولوں کی انتظامیہ نے اپنے اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر