مڈ غاسکر اور ترکی کے مابین معاہدے

مڈ غاسکر اور ترکی کے مابین معاہدے

انتنا نوریو(اے پی پی) صدر رجب طیب ایردوان موزامبیق میں مذاکرات کے بعد دورہ افریقہ کے تیسیرے مرحلے پر مڈ غاسکر کے دارالحکومت انتانا ناریوو پہنچ گئے ہیں۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ایردوان اور راجا اوناری ماما پیانیا استقبالیہ کے بعد بالمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات سر انجام دیے گئے۔دونوں سربراہان نے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔ ایردوان نے اس دوران کہا کہ"میں ترک آجران کے ماداگاسکر میں اہم منصوبوں پر کام کرسکنے پر یقین رکھتا ہوں۔ تا ہم اس کو سامراجی طریقے سے نہیں بلکہ ہر کس کے مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔ ہم نے انسانی امداد کو دوستی کی بنیاد پر فراہم کیا ہے۔ اور مجھے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ روابط پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعلقات پر غور کرنے کا موقع ملا۔ ترک سفارتخانہ کھلنے پر باہمی تجارتی حجم 60 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے اور ترک ہوائی فرموں کی اس ملک کے لیے پروازوں میں اضافے کی امید ہو گی۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...