مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے تلے دب کر ایک بھارتی فوجی سمیت 5 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے تلے دب کر ایک بھارتی فوجی سمیت 5 افراد ہلاک

سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے کی زد میں آ کر ایک ہی خاندان کے 4 افراد اور ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ہی خاندان کے افراد بڈگام کے علاقے گریز میں برف تلے دب کر اْس وقت جاں بحق ہوئے، جب وہ سو رہے تھے۔ برف تلے دبے مکان میں سے ایک اٹھارہ سالہ نوجوان کو ریسکیو ٹیم زندہ نکالنے میں کامیاب رہی ہے۔ ایک دوسرے واقع میں ایک بھارتی فوجی سونامرگ کے علاقے میں برف کا تودہ گرنے سے ہلاک ہوا۔

مزید : عالمی منظر