ایران اور خلیجی ممالک کے تعلقات عالمی اصولوں کے مطابق ہونے چاہئیں: کویت

ایران اور خلیجی ممالک کے تعلقات عالمی اصولوں کے مطابق ہونے چاہئیں: کویت

تہران(این این آئی)کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح ایران اور چھے خلیجی عرب ریاستوں کے درمیان مصالحت کے لیے تہران کے دورے پر پہنچ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویتی وزیر خارجہ صدر حسن روحانی کو ڈائیلاگ پر مبنی ایک پیغام پہنچانے کے لیے آئے ہیں۔ان کے دورے سے قبل صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ کویت سمیت بعض ممالک نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے مصالحت کی پیش کش کی ہے۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح نے ایک بیان میں کہاکہ ایران اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں پر مبنی ہونے چاہییں۔انہوں نے کہاکہ جی سی سی کو ایران کی جانب سے عرب ممالک میں فرقہ وارانہ بنیاد پر مداخلت پر تشویش لاحق ہے اور وہ ان ملکوں میں اپنی گماشتہ تنظیموں کے ذریعے مداخلت کررہا ہے۔

مزید : عالمی منظر