برازیل میں زرد بخار کے سبب 40ہلاکتیں

برازیل میں زرد بخار کے سبب 40ہلاکتیں

برازیلیہ (اے پی پی) برازیل میں زرد بخار کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیلی طبی حکام کوشش کر رہے ہیں کہ اس متعدی بیماری کو وبائی شکل اختیار کرنے سے روکا جائے۔ برازیلی وزیر صحت کے مطابق زرد بخار کے 70 کیسز اور 40 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ یہ بخار ریاست میناس گیریس کے دیہی علاقوں میں پھیلا ہے۔وزیر صحت کے مطابق 47 دیگر اموات اور 368 دیگر کیسز کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ 2003ء کے بعد سے برازیل میں زرد بخار میں مبتلا ہونے والوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...