بریگزٹ کی منظوری کیلئے بل پارلیمنٹ میں جلد پیش ہو گا: برطانوی وزیر

بریگزٹ کی منظوری کیلئے بل پارلیمنٹ میں جلد پیش ہو گا: برطانوی وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) برطانیہ میں بریگزٹ کے امور کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ چند روز میں یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کی منظوری حاصل کرنے کے لئے بل پارلیمنٹ میں پیش کر دے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بریگزٹ کے امور میں برطانوی وزیر ڈیوس نے دارالعوام کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، یورپی یونین سے برطانیہ کے الگ ہونے کے اقدام کی منظوری سے متعلق بل جلد ہی پارلیمنٹ میں پیش کردے گی تاکہ یورپی یونین سے برطانیہ کے باقاعدہ الگ ہونے کا عمل انجام پاجائے جو برطانوی عوام کا فیصلہ ہے ۔ انہوں نے دارالعوام کے ممبران کو خبردار کیا کہ برطانوی عوام پہلے ہی یورپی یونین سے علیحدگی کا اپنا فیصلہ سناچکے ہیں اس لئے اس فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔ مذکورہ برطانوی وزیر نے ایک ایسے وقت یہ بیان دیا ہے جب برطانیہ کی اعلی عدالت نے منگل کو یورپی یونین سے برطانیہ کے الگ ہونے کے تعلق سے حکومتی اقدام کے خلاف فیصلہ سنایا اور کہا کہ حکومت پارلیمنٹ سے منطوری کے بغیر یورپی یونین سے الگ نہیں ہوسکتی ۔

مزید :

عالمی منظر -