پی ایم اے کی ہٹ دھرمی، میٹرو ملتان میں فوکل پرسن تعینات نہ ہوسکا

پی ایم اے کی ہٹ دھرمی، میٹرو ملتان میں فوکل پرسن تعینات نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میٹرو بس پروجیکٹ ملتان کے افتتاح کے بعد تاحال فوکل پرسن کا تقرر نہیں کرسکی۔ ملتان میں فوکل پرسن تعینات نہ ہونے کیوجہ سے میٹروبس پراجیکٹ کے بارے میں غیر حقیقی اعدادو شمار سامنے آرہے ہیں۔ جس کیوجہ سے اس پروجیکٹ کی (بقیہ نمبر3صفحہ12پر )
افادیت کے بارے میں چہمگوتیاں شروع ہوچکیی ہیں۔ بتایا جاتا ہے ملتان میٹرو پروجیکٹ کے بارے میں معلومات کا تمام تر ذریعہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ہیلپ لائن ہے۔ جو اکثر مصروف ہوتی ہے۔ پی ایم اے کے عدم تعاون کیوجہ اس وقت جو اعداد و شمار سامنے آرہے ہیں یہ سب مفروضوں پر مبنی ہیں معلوم ہوا ہے روزانہ 95ہزار شہریوں کے سفر کا خواب اب تک پورا نہیں ہوا۔ گزشتہ تین روز تک یہ تعداد 60ہزار تک پہنچی اس کی بنیاد وجہ ملتان کے شہری یہ سروس صرف تفریح کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ ملتان میں فوکل پرسن کی عدم تعیناتی کی بنیادی وجہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ہٹ دھرمی ہے۔ کیونکہ پی ایم اے ملتان کے شہریوں کو اصل حقائق تک رسائی دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔