میٹرو ملتان کے تمام سٹیشنوں پر برقی زینے ٹھیک کام کررہے ہیں، پانی کی نکاسی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا ہے،صابر سدوزئی

میٹرو ملتان کے تمام سٹیشنوں پر برقی زینے ٹھیک کام کررہے ہیں، پانی کی نکاسی نہ ...

ملتان(نمائندہ خصوصی) ٹیکنیکل ایڈ وائز رملتا ن میٹروبس پر اجیکٹ صا بر خان سد وزئی نے کہا ہے کہ تما م میٹرو بس اسٹیشنز کے بر قی زینے بالکل صحیح کا م کررہے ہیں اور کسی میں کو ئی خر ابی پیدا نہیں ہو ئی ۔میٹرو بس منصو بے پر کا م کر نے والی تعمیر اتی کمپنیا ں اور مشینر ی سپلا ئی کر نے وا لے وینڈ ر ز دو سا ل تک منصو بے کی بحا لی کے ذ مہ دا ر ہیں ۔اس حو الے سے معا ہد ے کے مطا بق حکو مت پنجا ب مر مت و بحا لی پر ایک پا ئی خر چ نہیں کر ے گی ۔انہو ں نے بتا یا کہ میٹرو بس سسٹم کے بر قی زینو ں کے آ پر یشن اور بحا لی کے ذ مہ دا ر میسر ز میر ن لمٹیڈ کمپنی ہے ۔ جس نے اس مقصد کیلئے 66ا فراد پر مشتمل سٹا ف تعینا ت کر رکھا ہے ۔جس میں منیجر آ پریشن ایسکا لیٹر آ پر یٹرز اور ٹیکنیکل سٹا ف شامل ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ ملتا ن میٹرو بس سسٹم کیلئے تعینا ت 2600 افرا د پر مشتمل سٹا ف مختلف کمپنیو ں نے اس مقصد کیلئے تعینا ت کیا ہوا ہے ۔ صابر خان سد وز ئی نے کہا کہ میٹرو بس فلا ئی اوورز میں با ر ش کے پا نی کی نکا سی کیلئے لگائے گئے پا ئپ کے جوڑوں سے پا نی کے ٹپکنے کا نو ٹس لیا گیا ہے اور کنٹر یکٹر ز کو ہد ایت جاری کی گئی ہیں کہ جوڑوں کو لگنے وا لے سیل کوچیک کیا جا ئے اور اس کا سد با ب کیا جا ئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر