توہین رسالت قانون میں ترمیم‘ حکومت سوچے بھی نہیں‘ ابوالخیر محمد زبیر

توہین رسالت قانون میں ترمیم‘ حکومت سوچے بھی نہیں‘ ابوالخیر محمد زبیر

ملتان(جنرل رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کا اعلیٰ سطحی اجلاس قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت ہواجس میں پیر سید محمد محفوظ مشہدی ،مفتی محمد طاہر تبسم ،،میاں غلام شبیر ،سردار محمد خان لغاری،سید وسیم الحسن شاہ ،نعیم عارف نوری،محمد ایوب خان ایڈووکیٹ،ملک (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ذاکر حسین ایڈووکیٹ نے شرکت کی اجلاس سے جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے ناموس رسالت ؐ کے قانون میں ترمیم کے حوالے سے سینیٹ کی اسٹرنگ کمیٹی کے بیان پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ وہ اس میں کسی بھی ترمیم کا خیال دل سے نکال دیں ،اس میں کسی بھی قسم کی ترمیم کر کے ناموس رسالت کے قانون کو غیر موثر کرنے کی سازش کی جارہی ہے پاکستان کے عاشقان مصطفی ؐ اس سازش کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...