سمہ سٹہ اور امروکہ کے درمیان 6سال سے بند مسافر ٹرین چلانے کی منظوری

سمہ سٹہ اور امروکہ کے درمیان 6سال سے بند مسافر ٹرین چلانے کی منظوری

ملتان(جنرل رپورٹر)ریلوے ہیڈ کوارٹر نے سمہ سٹہ اور امروکہ کے درمیان عرصہ6سال سے بند مسافر ٹرین چلانے سمیت ملتان ڈویژن کے سٹیشنوں پر3ٹرینوں کے سٹاپ اور (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ایک کی روانگی کے اوقات کار تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں دو روز ٹائم ٹیبل میٹنگ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی ہے جس میں حکام بالا نے ریلوے انتظامیہ ملتان کی نمائنددگی کرنے والے ڈی ٹی او‘ ڈی ایم ای کی ڈیمانڈ پر 6سال سے سمہ سٹہ اور امروکہ کے درمیان بند317اپ318ڈاؤن مسافر ٹرین آئندہ موسم گرما کے ٹائم ٹیبل میں چلانے کی منظوری دیدی ہے پہلے یہ ٹرین تین کوچز کے ساتھ چلتی تھی لیکن اس بار6چلائی جائیں گی ۔اسی طرح ملتان میں تیز گام ایکسپریس کا20منٹ‘ملت کا لودہراں‘جعفر ایکسپریس کا میاں چنوں دو ‘دو منٹ کے سٹاپ اور سرگودھا کے لئے چلائی جانے والی ساندل ایکسپریس کی صبح ساڑھے 6بجے روانگی پر اتفاق کرلیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر