اولیاء کے شہر کی خوبصورتی کیلئے دن رات ایک کردینگے‘ میئر ملتان

اولیاء کے شہر کی خوبصورتی کیلئے دن رات ایک کردینگے‘ میئر ملتان

ملتان ( سپیشل رپورٹر) میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے کہا ہے کہ میں خود بھی ایک ورکر ہوں اور ورکروں کے مسائل جانتاہوں ان کے مسائل کے حل کے لئے میرے در وازے ہر وقت کھلے ہیں ملتان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے اور پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آرٹس کونسل میں مسلم لیگ (ن) ملتان کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا چوہدری نوید الحق ارائیں نے مزید کہا کہ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

سیاست کو عبادت کا درجہ دیتا ہوں اقتدار نہیں اقدار کے حامی ہیں کارکن پارٹی کا ہراول دستہ ہیں اور ہمارے دست وبازو ہیں انہوں نے کہ ملتان اولیاء کا شہر ہے اوراولیاء کے شہرکی خوبصورتی کے لئے وہ دن رات ایک کردیں گے اسی لئے تمام شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے نمائندہ حضرات ساتھ دیں تاکہ ملتان کوصاف ستھرا اور روشنیوں کا شہر بنائیں جس کی پاکستان بھر میں مثال دی جا سکے اسی میں ہماری کامیابی ہے اس موقع پر انہوں نے کامیاب ورکرز کنونشن پر ورکرز کو مبارکباد بھی دی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر