ورکرز کنونشن میں خطاب کیلئے نمائندگی نہ ملنے پر ہال میں بیٹھے کارکن سراپا احتجاج بنے رہے

ورکرز کنونشن میں خطاب کیلئے نمائندگی نہ ملنے پر ہال میں بیٹھے کارکن سراپا ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ملتان کے زیراہتمام ملتان آرٹس کونسل میں منعقدہ ورکرز کنونشن کو لیڈرز کنونشن بنا ئے جانے اور لیڈرز کے ہی خطابات کے دوران ورکرز کو خطاب کے لئے نمائندگی نہ دیئے جانے پر ہال میں بیٹھے کارکن (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

سراپا احتجاج بن گئے جس میں خواتین کارکن بھی شریک ہو گئیں اور کئی کارکن سٹیج پر پارٹی قائدین کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے پہنچ گئے جس کی وجہ سے ورکرز کنونشن ایک گھنٹہ تک بدنظمی کا شکار رہا اس موقع پر خواتین ورکرز افشین بٹ کی قیادت میں ورکرز نے ورکرز نہیں لیڈر ز کنونشن کے نعرے لگائے اس موقع پر ورکرز کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں نے انہیں صرف نعروں ،مظاہروں اور جلسوں پر رکھا ہوا ہے اور ورکرزکو خطاب کے لئے کوئی موقع نہیں دیا گیا جس پر پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ وہ بھی کارکن ہیں ورکر ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر