مدارس پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے‘ علماء وفاق المدارس

مدارس پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے‘ علماء وفاق المدارس

ملتان(جنرل رپورٹر ) قائم مقام صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری ،مولانا انوا رالحق اور دیگر نے کہا ہے کہ رئیس المحدثین مولانا سلیم اللہ خان ایک سائباں کی حیثیت رکھتے تھے ،ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں کیا جاسکے گا ،مولانا کی مدبرانہ قیادت اور جراتمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ جبر کا دور وفاق المدارس کی ترقی اور استحکام کا دور ثابت ہوا،مولانا ؒ کے دور میں جس طرح مدارس کی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

حریت وآزادی پر کوئی آنچ نہیں آئی اسی طرح آئندہ بھی ان کی امانت کی مکمل حفاظت کا عہد کرتے ہیں اور کسی کو مدارس پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے ،سندھ حکومت اسلام دشمنی اور مدارس مخالفت سے باز رہے ،مشکوک مدارس کی فہرست کو مسترد کرتے ہیں ،عالمی سطح پر گرانقدر تعلیمی خدمات کے حوالے سے شہرت رکھنے والے مدارس کو مشکوک قرار دینا افسوسناک اورقابل مذمت ہے ،ثبوتوں کے بغیر الزام تراشی نائن الیون کے بعد سے جاری مدارس کے میڈیا ٹرائل کے سلسلے کی کڑی ہے،پی پی کی سندھ حکومت مدارس پر پے در پے خود کش حملے کرنے سے باز رہے ،مشکوک لوگوں کی فہرست کو مسترد کرتے ہیں ،اگر سند ھ حکومت کا طرز عمل نہ بدلا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے ،شامی مہاجرین کی امداد پر ترکی کی حکومت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،شامی مظلوموں کی ہرممکن حمایت اور پاکستانی قوم سے دکھ کی اس گھڑی میں شام کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

علماء

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...