نئی امریکی انتظامیہ کی اسلام اور مسلم دشمنی دنیا کے سامنے آگئی‘ میاں مقصود احمد

نئی امریکی انتظامیہ کی اسلام اور مسلم دشمنی دنیا کے سامنے آگئی‘ میاں مقصود ...

ملتان(جنرل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 7مسلمان ممالک کے شہریوں کا امریکہ میں داخلے بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شام،عراق،ایران،لیبیا،صومالیہ،سوڈان اور یمن کو ہدف کا نشانہ بناکر متعصبانہ رویے کامظاہرہ کیا گیا ہے۔امتیازی پالیسیاں قابل مذمت ہیں۔نئی امریکن انتظامیہ کے اسلام اور (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

مسلمان دشمنی کے پوشیدہ مقاصد کھل کر دنیا کے سامنے آچکے ہیں۔دنیامیں قیام امن کے لیے امریکہ کو اپنے دوہرے معیار بدلنے ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر