مسلم لیگ کا ورکرز کنونشن بدنظمی کا شکار ‘ خاتون لیگی رہنما روپڑیں

مسلم لیگ کا ورکرز کنونشن بدنظمی کا شکار ‘ خاتون لیگی رہنما روپڑیں

ملتان( سپیشل رپورٹر )ملتان میں مسلم لیگ(ن)کاورکرز کنونشن بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ بولنے کا موقع نہ ملنے پر لیگی خواتین کارکنوں نے سٹیج پر پہنچ کرہنگامہ آرائی کی۔بعض خواتین کارکنان مقامی ایم این ایز اور ایم پی ایز کیخلاف پھٹ پڑیں۔لیگی خواتین کارکنوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملتان میٹروبس کی افتتاحی تقریب میں بھی کارکنوں کو مدعو نہیں کیا گیا جبکہ ورکرز کنونشن میں بھی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

ایم این اے،ایم پی ایز کارکنوں کو نظرانداز کررہے ہیں اور ان کی بات نہیں سنی جارہی ۔ورکرزکنونشن میں شریک لیگی خاتون رہنما افشین بٹ پارٹی رہنماؤں کے سامنے رو پڑیں،جس پر لیگی رہنما ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے خواتین کارکنوں کو گلے لگایا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل سے قیادت کو اگاہ کیا جائے گا۔خواتین کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں۔مسلم لیگ کا ورکرز کنونشن بدنظمی کا شکار ‘ خاتون لیگی رہنما روپڑیں

ملتان( سپیشل رپورٹر )ملتان میں مسلم لیگ(ن)کاورکرز کنونشن بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ بولنے کا موقع نہ ملنے پر لیگی خواتین کارکنوں نے سٹیج پر پہنچ کرہنگامہ آرائی کی۔بعض خواتین کارکنان مقامی ایم این ایز اور ایم پی ایز کیخلاف پھٹ پڑیں۔لیگی خواتین کارکنوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملتان میٹروبس کی افتتاحی تقریب میں بھی کارکنوں کو مدعو نہیں کیا گیا جبکہ ورکرز کنونشن میں بھی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

ایم این اے،ایم پی ایز کارکنوں کو نظرانداز کررہے ہیں اور ان کی بات نہیں سنی جارہی ۔ورکرزکنونشن میں شریک لیگی خاتون رہنما افشین بٹ پارٹی رہنماؤں کے سامنے رو پڑیں،جس پر لیگی رہنما ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے خواتین کارکنوں کو گلے لگایا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل سے قیادت کو اگاہ کیا جائے گا۔خواتین کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...