امتحانی ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کی دھمکی، محکمہ تعلیم کا سخت نوٹس، غیر حاضر اساتذہ کیخلاف پیڈ اایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

امتحانی ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کی دھمکی، محکمہ تعلیم کا سخت نوٹس، غیر حاضر ...

ملتان (سٹاف رپورٹر )حکومت پنجاب نے اساتذہ تنظیموں کی طرف سے پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کی ڈیوٹی کے بائیکاٹ کی دھمکی دینے کا سخت نوٹس (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

لیتے ہوئے غیر حاضر ہونے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے‘ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کے حکام کے مطابق اساتذہ تنظیموں کے مطالبات اور احتجاج اپنی جگہ مگر طلبا وطالبات کے مستقبل سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ‘ پنجم اور ہشتم کے امتحانات کی ڈیوٹی پر مامور اساتذہ یکم فروری کو جائے تعیناتی پر حاضری دیں اور 2فروری سے امتحانی ڈیوٹی دیں وگرنہ پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ‘ اس سلسلے میں کوئی رو رعایت نہیں ہوگی ‘ غیر حاضر ہونے والے سٹاف کو برطرفی کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...