بلاول بھٹو کا 10مارچ کو ملتان میں جلسے کے علاوہ دوسرا کوئی پروگرام نہیں، خواجہ رضوان عالم

بلاول بھٹو کا 10مارچ کو ملتان میں جلسے کے علاوہ دوسرا کوئی پروگرام نہیں، ...

ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے رکن خواجہ رضوان عالم نے چےئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ماہ فروری یا مارچ میں رحیم یار خان اور بہاولپور سے نکالنے والی ریلیوں کی خبروں کی پرزور تردید کرتے ہوئے اسے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

پیپلز پارٹی کے سیاسی مخالفین کی کارستانی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی مخالفین10مارچ کو ملتان میں ہونے والے بلاول بھٹو کے جلسے سے دراصل خوفزدہ ہیں اس لئے وہ غلط افواہوں کے ذریعے10مارچ کے جلسے بارے ابہام پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ چےئرمین بلاول بھٹو کا سید یوسف رضا گیلانی کی دعوت پر10مارچ کو ملتان میں جلسہ کرنے کے علاوہ کوئی بھی جلسہ یا ریلی نکالنے کاپروگرام نہ ہے ۔

خواجہ رضوان

مزید : ملتان صفحہ آخر