نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے کا خواب پورا نہیں ہوگا‘ ثقلین بخاری

نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے کا خواب پورا نہیں ہوگا‘ ثقلین بخاری

لیہ (نامہ نگار) رکن قو می اسمبلی سید ثقلین شاہ بخا ری نے چک نمبر 470 ٹی ڈی اے میں سیا سی و سماجی راہنما چو ہدری سا جد غنی با جوہ کی طر ف سے اپنے اعز ا ز میں دیے گئے ظہرانہ سے اظہارِ خیا ل کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت نوا ز شر یف کی قیا د ت میں پا کستان کو بحر انوں سے نکا ل کر تر قی یا فتہ مما لک کی صف میں لا کھڑا کر نے کے لئے تما م تر توا نائیاں برو ئے کا ر لا رہی ہے اور لیہ ضلع کو پورے جنوبی پنجاب میں تر قی و خو شحا لی کے کاموں میں نمبر 1 پر لا نے کا کر یڈ ٹ بھی ن لیگ کی حکو مت اور قیا د ت کو جا تا (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

ہے ۔ انہو ں نے مز یدکہاکہ نوا ز شر یف کو اقتدا ر سے ہٹا نے کا خواب پو را نہیں ہو گا ۔ دھر نا کی سیا ست کر نے والوں کو ما یو سی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ انہو ں نے کہا کہ 2018ء تک پورے حلقہ این اے اور خصو صاََ یو سی مر ہان کا کوئی گھربجلی کی سہو لت سے محرو م نہیں رہے گا ۔ ہر گھر کو رو شن کرنا میرا ویژن ہے اور میری سیا ست کا طرہ امتیا ز لو گو ں کی خد مت اور انہیں تما م بنیا دی سہو لیا ت کی فراہمی دہلیز پر مہیا کر نا ہے ۔ ہم بھلا ئی کی سیا ست کر تے ہیں ۔ انتقام کی سیا ست پر یقین نہیں رکھتے ۔ چیئر مین ضلع کو نسل ملک عمر علی او لکھ نے کہا کہ وہ ضلع لیہ کی تمام یو نین کو نسلو ں میں بلا امتیا ز تر قیا تی کام کرانے کا عز م کر چکے ہیں ۔ لو گو ں کی خد مت میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے ۔ وائس چیئر مین ضلع کونسل مہر نور محبوب میلوانہ نے کہاکہ رابطہ سڑکا ت کی تعمیر ، بجلی سے محرو م آبا دیو ں کو بجلی کی فراہمی کے بعد لو گو ں کو سو ئی گیس کی فراہمی کے لئے کو ششو ں پر ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری اور صوبائی وزیر مہر اعجا ز احمد اچلانہ کو زبر دست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...