مہنگائی ، بیروزگاری، ٹیکسوں نے عوام کو زندہ درگور کر دیا‘ طارق بشیر چیمہ

مہنگائی ، بیروزگاری، ٹیکسوں نے عوام کو زندہ درگور کر دیا‘ طارق بشیر چیمہ

ہیڈراجکاں(نامہ نگار) حکومت ہر محاز پر عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے ، مہنگائی ،بے روز گاری اور بڑھتی ہوئی غربت نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے ،موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ عوام حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں ، ٹیکس در ٹیکس نافذ کر کے عوام کو زندہ درگور کر دیا گیا،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ق) کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی چودھری طارق بشیر چیمہ نے (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

گزشتہ روز سابقہ کونسلرچودھری مشتاق الہی رہائشی 140ڈی بی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے یومیہ ساڑھے چار ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ حاصل کرکے قرضوں کے پہاڑ کھڑے کر دئیے ہیں،اتنی بڑی مقدار میں قرض لینے کے باوجود نہ تو عوام کی زندگیوں میں کوئی بہتری آئی ہے اور نہ ہی معیشت کا پہیہ رواں دواں ہو سکا ہے انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی بنیاد پر اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کا یوم حساب دور نہیں ،اور پوری قوم ان حکمرانوں کو انجام سے دوچار دیکھنے کی منتظر ہے ۔ندیم ارشاد چودھری،میاں اختر علی ضیاء،چودھری زاہد سلیم چیمہ ،چودھری شفیق سدھو،نعیم ارشاد چودھری،کونسلر چودھری عمران اصغر،افضل نمبردار،ماسڑ ارشد،حاجی عابد سندھو،سجادسندھو،مولوی سیف الرحمان،علی اکبر سندھو،اصغر علی چودھری،بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چیمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر