کشمیر کمیٹی نے جدوجہد آزادی کیلئے کچھ نہیں کیا ‘ عبدالرؤف

کشمیر کمیٹی نے جدوجہد آزادی کیلئے کچھ نہیں کیا ‘ عبدالرؤف

میلسی(نمائندہ پاکستان) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور تحریک آزادی جموں کشمیر کے مرکزی رہنما عبد الرؤف نے کہا ہے کہ کشمیر مسلمانوں کی تیسری نسل آزادی کی جدوجہد میں قربانیاں پیش کر رہی ہے اور کشمیریوں کے دل پاکستان کیلئے دھڑکتے ہیں لیکن حکومت پاکستان عملی اقدامات میں سست روی کا شکار ہے کشمیر کمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محض عہدہ انجوائے کرنے کے جدوجہد (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

تحریک آزادی کشمیر کیلئے کچھ نہیں کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میرج ہال میں ملٹی میڈیا کانفرنس کے بعد صحافیوں سے کیا انہوں نے کہا کہ شام اور برما کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے اور روزانہ کی تعداد میں ہزاروں بچے یتیم ہو رہے ہیں ہسپتال تباہ کر دیئے گئے ہیں شامی مسلمان اس وقت دنیا کی مظلوم ترین قوم بن گئی ہے اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی توصیف احمد خان یوسفزئی، کونسلرز میاں عمار گل، اشتیاق احمد بھٹی، چوہدری محمد اکمل ایڈووکیٹ ، چوہدری بلال احمد ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر، جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی، محمد یوسف کامران، ابراراحمد شیخ، مہر احمد مرسلین، اللہ رکھا بھابھہ، شاہد پردیسی ، حیدر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر