حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی‘ دکانوں کو 12 ہزار جرمانہ

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی‘ دکانوں کو 12 ہزار جرمانہ

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے غلہ منڈی کی مرکزی انجمن تاجران برائے خوردنی آئل سے ملاقات کی۔ انجمن کے صدرمحمد سیف اللہ کی سربراہی میں تاجربرادری نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کو ششوں کو سراہا اورآئندہ کے لیے خوردنی آئل کی دوٓمد اور تیاری کے حوالے سے قوانین پر عمل درآمد کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے اور انجمن تاجران کی رہنمائی کے لیے باقاعدہ سیمینار کے اہتمام کا فیصلہ کیا۔انجمن تاجران نے مزید ناقص تیل کی تیاری (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

اور درآمد کرنے والوں کے خلاف معلومات اور کاروائیوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے مزید کاروائیاں کرتے ہوئے بیرون پاک گیٹ پر واقع اللہ یار لاجواب تکہ شاپ کو 2000روپے،شاہ جی تکہ شاپ کو 3000روپے،ذائقہ ریواڑی سوئیٹس کو 5000روپے،چونگی نمبر 1پر واقع نیو نرالا سوئیٹس اینڈ بیکرزکو 2500روپے،ور کرز کی ذاتی صفائی ناقص ہونے ،جانوروں کے فضلہ کی موجودگی ،گندے اور بدبو دار ماحول اور کھانے کی اشیاء میں مکھیوں کی موجودگی کی وجہ سے جرمانے کیے گئے۔MDAچو ک پر واقع شیر وانی جنرل سٹور ،محمدی نہاری ڈرنک کارنر،بوسن روڈ پر واقع عمران پولٹری شاپ اور چونگی نمبر1پر واقع ٹاپ ون چرغہ بروسٹ اینڈفش بروسٹ،کبانہ پلس ریسٹورینٹ،نائس ملک شاپ،عادل بیکرز اینڈ سپر سٹور،المکہ ڈرنک کارنر،داتاعلی ہجویری جوس اینڈڈرنک کارنرکوناقص صفائی کے انتظامات،حشرات کی روک تھام کے لیے نامناسب انتظامات اور ورکرز کی ذاتی صفائی بہتر کر نے کے ساتھ ساتھ انکو لائسنس بنوانے کے احکامات بھی کیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر