محکمانہ کورسز سے مستثنیٰ ہونے سے متعلق سروس کوٹہ پر ترقی پانیوالے پروبیشنراسسٹنٹ سب انسپکٹر اور سب انسپکٹرزکی درخواست مسترد

محکمانہ کورسز سے مستثنیٰ ہونے سے متعلق سروس کوٹہ پر ترقی پانیوالے ...

ملتان(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے سروس کوٹہ پر ترقی پانے والے پروبیشنر اسسٹنٹ سب انسپکٹراور سب انسپکٹر ز کی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

محکمانہ کورسز سے مستثنیٰ ہونے سے متعلق درخواست کو خارج کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ پنجاب پولیس میں سروس کوٹہ پر مقابلے کا امتحان کے ذریعے ترقی پانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور سب انسپکٹر نے کچھ عرصہ قبل آئی جی پنجاب کو درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ چونکہ انہیں مقابلے کا امتحان کے ذریعے ترقی ملی ہے تو انہیں محکمانہ کورسز اے ،بی ،سی اور ڈی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے،آئی جی پنجاب نے مذکورہ درخواست کو پولیس رولز کی شق 19.25کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی درخواست کو نہ مانتے ہوئے کورسز مکمل کرنے کا حکم جاری کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر