عشرہ کشمیر منانے کا خیر مقدم‘ دفاع پاکستان کونسل کا شرکت کا اعلان

عشرہ کشمیر منانے کا خیر مقدم‘ دفاع پاکستان کونسل کا شرکت کا اعلان

ملتان(جنرل رپورٹر) دفاع پاکستان کونسل نے تحریک آزادی جموں و کشمیر کی طر ف سے سال 2017ء کو کشمیر کے نام کرنے اور(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

26جنوری سے پانچ فروری تک عشرہ کشمیر منانے کاخیر مقدم کر تے ہوئے کراچی سے پشاور تک ہونے والے جلسوں، کانفرنسوں، کشمیرکارواں اور ریلیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ تحریک آزادی جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 27جنوری سے 31جنوری تک تمام بڑے شہروں میں ضلعی سطح پر ا?ل پارٹیز کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یکم اور دو فروری کو ملک بھرمیں کسان کشمیر کارواں ہوں گے۔ وکلاء ، تاجروں، سول سوسائٹی اورصحافیوں کی طرف سے کشمیرریلیاں نکالی جائیں گی۔ 3فروری جمعہ کو علما ء کرام کشمیر میں بھارتی مظالم کو خطبات جمعہ کاموضوع بنائیں گے اور بعد نماز جمعہ مقامی علماء کرام کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔4فروری کو پاکستان بھر میں طلباء کی بڑی کشمیرریلیاں نکالی جائیں گی اور تعلیمی اداروں میں کشمیر کے حوالہ سے زبردست مہم چلائی جائے گی جبکہ 5 فروری بڑے کشمیر کارواں اور جلسے ہوں گے جبکہ چاروں صوبوں و آزاد کشمیر کے دیگر شہروں و علاقوں میں بھی تحصیل سطح پرریلیوں، کانفرنسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔

عشرہ کشمیر

 

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...