آنکھ مچولی کھیلتے 8 سالہ بچہ سیوریج پائپ تلے آکر جاں بحق

آنکھ مچولی کھیلتے 8 سالہ بچہ سیوریج پائپ تلے آکر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(کرائم رپورٹر)سیوریج پائپ کے نیچے دب کر8سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پیر مبارک شاہ کے قریب ہائی وے روڈ پر سیوریج لائن ڈالنے کے لیے کھدائی کی گئی ہے،اور اسی جگہ پر سیوریج کے بڑے پائپ پڑے تھے،بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز 8سالہ بچہ یوسف اپنے دیگر دوستوں (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
کے ساتھ کھیل رہا تھا ،اسی دوران اس کے اوپر سیوریج کا پائپ آگر جس سے وہ نیچے دب گیا جس پر اہل علاقہ کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی گئی جنھو ں نے موقع پر پہنچ کر پائپ کو ہٹایا تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا۔
بچہ / پائپ