ڈیرہ غازیخان ‘ بے اختیار یوسی وائس چیئرمینوں کا اجلاس آج ہوگا

ڈیرہ غازیخان ‘ بے اختیار یوسی وائس چیئرمینوں کا اجلاس آج ہوگا

ڈیرہ غازیخان(بیور ورپورٹ)بلدیاتی نظا م میں بے اختیار یوسی وائس چیئرمینوں کا ضلعی کنونشن آج ہوگا۔کنونشن کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔ضلع بھر کی یونین کونسلوں اور میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کے وائس چیئرمین شرکت کرینگے ۔اختیارات کے حصول کیلئے مطالبات (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کی فہرست مرتب کی جائے گی ۔اختیارات اور مالی وسائل نہ دینے پر احتجاجی لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا اس سلسلہ میں یونین کونسل سمینہ کے وائس چیئرمین ملک شوکت علیم کوریہ ،میونسپل کارپوریشن ،ڈیرہ غازیخان کے وائس چیئرمین عبدالکریم کنیرا نے بتایا کہ بلدیاتی نظام میں وائس چیئرمینوں کا عہدہ نمائشی ہے اختیار اور مالی وسائل نہ ملنے سے وائس چیئرمین عوام کی عملی خدمت سے قاصر ہیں ۔نمائشی عہدہ ہونے پر وائس چیئرمینوں میں شدید بے چینی ہے ۔ہم نے اپنے حقوق کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان سے آواز اُٹھانے کا فیصلہ کیا جس کیلئے ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان اور میونسپل کارپوریشن ،ڈیرہ غازیخان کے وائس چیئرمینوں کاکنونشن آج پل ڈاٹ کے نزدیک ’’سی روز‘‘ شادی ہال میں صبح د س بجے شرو ع ہوگا۔وائس چیئرمینوں کے کنونشن میں ضلع بھر کے وائس چیئرمین شرکت کرینگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...