اللہ آباد‘ یوسی سیکرٹری کا تنخواہ دینے میں ٹال مٹول‘ نائب قاصد بچے فروخت کیلئے مجبور

اللہ آباد‘ یوسی سیکرٹری کا تنخواہ دینے میں ٹال مٹول‘ نائب قاصد بچے فروخت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور (نامہ نگار) یونین کونسل اللہ آباد کا نائب قاصدمختیار احمد اپنی بیوی اور تین بچوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ وفد پریس کلب لیاقت پور آپہنچا بچوں نے پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف مطالبات درج تھے مختار احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ اسے گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی جسکی وجہ سے اس (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
گھر میں فاقوں اور بیماری کا راج ہے مگر سیکرٹری اسے تنخواہ دینے کا وعدہ کر کے ٹرخا دیتا ہے کرایہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ لیاقت پور سے اللہ آباد سات کلومیٹر کا فاصلہ پیدل چل کر دفتر پہنچتا ہے جسکی وجہ سے اسکی ٹانگوں پر زخم ہو چکے ہیں اس نے کہا کہ اگر اسے تنخواہ نہیں دینی تو ڈپٹی کمشنر اسکے بچے خرید لیں وگرنہ وہ بچوں سمیت خود سوزی پر مجبور ہو گا اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ لیاقت پور کا عملہ اے ایس آئی فیض رسول کی سربراہی میں آپہنچا اور متعلقہ حکام سے رابطہ اور مختار احمد سے مذاکرات کیے چےئرمین یونین کونسل بلال مصطفی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اسکی تنخواہیں ان کے چارج سنبھالنے سے قبل کی ہیں تاہم انہوں نے سیکرٹری عمران حمید کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر نائب قاصد کا مسلہ حل کرے پولیس صحافیوں اور چےئرمین یونین کونسل کی مداخلت پر سیکرٹری نے فوری طور پر نائب قاصد کو پانچ ہزار روپے بھجوائے اور یقین دہانی کرائی کہ ہفتہ کے روز مزید ادائیگی کر دی جائے گی مطمئن ہونے کے بعد مختار احمد اپنی بیوی اور بچوں سمیت گھر روانہ ہو گیا ۔