2 روزہ بارشیں‘ ملتان کے اکثر علاقوں میں صفائی نہ ہوسکی‘ میئر برہم

2 روزہ بارشیں‘ ملتان کے اکثر علاقوں میں صفائی نہ ہوسکی‘ میئر برہم

ملتان (خبر نگار) مسلسل دو روز کی بارشوں کے باعث ملتان شہر کے اکثریتی علاقوں میں صفائی نہ ہو سکی اور نہ ہی کوڑا اٹھا جا سکا ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔ میئر ملتان نوید الحق آرائیں و چیف آفیسر نے مانیٹرنگ آفیسرز سے روزانہ کی بنیادوں پررپورٹ پیش (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان میں میٹرو بس منصوبے کے افتتاح کے سلسلے میں سینٹری ورکروں کو وی وی آئی پیز روٹس اور بوسن ڑوڈ کی صفائی کیلئے ڈیوٹی لگائی گئی تھی جس کے باعث گلی محلوں میں صفائی کے امور متاثر ہوئے جبکہ منگل اور بدھ کو بارش کے بعد بھی نہ تو گلی محلوں میں جھاڑو لگایا گیا اور نہ ہی کوڑا کرکٹ اٹھا یا گیا جس پر یونین کونسلوں کے چئیرمینوں نے میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں کو شکایت کی اور میئر ملتان کی ہدایت پر مانیٹرنگ آفیسر عبدالشکور بھٹہ نے محلہ غریب آباد، محمود آباد، اسلام نگر، لطیف آباد ، چوک شاہ عباس، سورج کنڈ روڈ ، پیر کالونی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور میئر ملتان کو کوڑا نہ اٹھائے جانے بارے رپورٹ پیش کردی ہے معلوم ہو ا ہے کہ میئر ملتان نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فوری طور پر صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر