سردی اور بارش‘ دفاتر اور تعلیمی اداروں میں حاضری کم رہی

سردی اور بارش‘ دفاتر اور تعلیمی اداروں میں حاضری کم رہی

ملتان (خبر نگار،سٹاف رپورٹر)مسلسل بارش کے باعث میونسپل کارپوریش، ضلع کونسل سمیت دیگر صوبائی و وفاقی اداروں میں حاضری کی شرح انتہائی مایوس کن رہی سردی اور بارش کے باعث سرکاری ملازمین گھروں سے ہی نہیں نکلے۔ دفاتر میں ملازمین کی غیر حاضری کے باعث دفاتر میں ا?نیوالے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ اہے۔ دریں اثناء ملتان اور گردونواح میں بارش کے باعث سرکاری و نجی سکولوں میں حاضری کم رہی ‘ صبح تواتر سے بارش ہونے کے باعث بیشتر والدین نے بچوں کو چھٹی کرالی ‘جو بچے سکول گئے انہیں بارش اور کیچڑ کے باعث سخت مشکلات پیش آئیں ‘ کئی بچوں کے پھسل کر زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں‘ دیہات کے علاقوں میں سکولز میں تو حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ‘ محض10سے 15فیصد بچے سکول حاضر ہو سکے ۔

حاضری

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...