ایم ایس تعینات ہونے والے جونیئر گریڈ کے 20 ڈاکٹروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

ایم ایس تعینات ہونے والے جونیئر گریڈ کے 20 ڈاکٹروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

ملتان(وقائع نگار) محکمہ صحت پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب نے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرکے انتظامی عہدوں پر ایم ایس تعینات ہونے والے جونیئر گریڈ کے20 ڈاکٹروں کے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

عہدوں سے ہٹا دیا ان میں ڈاکٹر شعیب اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ کو ہٹا دیا گیا انکی جگہ ڈاکٹر عبدالصمد کو ایم ایس مقرر کیا گیا ہے اس طرح ڈاکٹر فیصل وحید ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں کو عہدے سے ہٹا کر اسی ہسپتال میں سینئر میڈیکل آفیسر مقرر کیا گیا ہے انکی جگہ عبدالرحمن کو ایم ایس مقرر کیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر