منکیرہ پولیس کا سرچ آپریشن‘ 2 اشتہاری سمیت 11 مشکوک افراد گرفتار

منکیرہ پولیس کا سرچ آپریشن‘ 2 اشتہاری سمیت 11 مشکوک افراد گرفتار

منکیرہ(نامہ نگار )پولیس تھانہ منکیرہ کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن دو مفرور اشتہاری ملزمان سمیت 11 مشکوک افراد گرفتاراسلحہ ناجائز برآمدمقدمہ درج۔گذشتہ روز ایس (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ایچ او رفاقت ورک کی سربراہی میں پولیس تھانہ منکیرہ اور حساس ادارہ کی ٹیم نے منکیرہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کیا اس دوران 2 مفرور اشتہاری ملزمان سمیت 11 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا دوران تفتیش ملزمان سے اسلحہ ناجائزپسٹل و رائفل 12 بور معہ کارتوس برآمد ہوئے ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ دیگر مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر