جامعہ زکریا میں سکیورٹی اہلکاروں کی کمی‘ 100 اسامیاں پُر کرنے کی تجویز‘ بھرتی کا عمل جلد شروع ہوگا

جامعہ زکریا میں سکیورٹی اہلکاروں کی کمی‘ 100 اسامیاں پُر کرنے کی تجویز‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں سکیورٹی اہلکاروں کی نفری کم پڑ گئی ،ذرائع کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں 400 (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
کے قریب سکیورٹی اہلکار ہیں جن میں سے 100سے زائد اس وقت ساہیوال کیمپس ، لیہ کیمپس اوروہاڑی کیمپس میں تعینات ہیں ‘یونیورسٹی میں بننے والے سکیورٹی ٹاورز کی وجہ سے سکیورٹی اہلکاروں کی نفری میں مزید کمی ہوگئی ہے‘ ا ن ٹاور پر 75 اہلکار ڈیوٹی دیتے ہیں، جبکہ یونیورسٹی میں دو نئے ہاسٹل ایدھی ہال اور حاجرہ ہال نے بھی کام شروع کردیا ہے ‘یہاں بھی سکیورٹی کی ضرورت ہے ، اس حوالے سے یونیورسٹی کے سکیورٹی حکام شدید مشکلات کا شکار ہیں ‘اس بارے میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100سکیورٹی اہلکاروں کی بھرتی کی تجویز آر او کی طرف سے آئی ہے جس پر جلد بھرتی کرانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
سکیورٹی اہلکار