عوامی اجتماعات اور بڑی تقریبات میں غیر ملکی سفارتکاروں کو مدعو کرنے پر پابندی عائد
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کی ضلعی حکومتوں کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی بناء(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
پرصوبہ بھرمیں عوامی اجتماعات اوربڑی تقریبات میں غیرملکی سفارتکاروں اورباشندوں کومدعوکرنے پرغیرمعینہ مدت تک پابندی عائدکردی ہے حکومت نے ضلعی حکومتوں اورپولیس حکام کویہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پرخطرعلاقوں کی سیکورٹی کے لیے بھی مکمل سیکورٹی پلان مرتب کریں ۔اس سلسلہ میں حکومتی احکامات پرعملدرآمدشروع کردیاگیاہے۔
پابندی