بہاولپور‘ پولیس کی فی دکان 10 ہزار بھتہ وصولی‘ ایل پی جی مہنگی ہو گئی
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس ایل پی جی کی ایک دکان سے 10 ہزار روپے ماہانہ بھتہ وصول کررہی ہے پولیس کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ایل پی جی دکاندار پولیس کو بھتہ دینے کی وجہ سے مہنگی گیس عوام کودینے پرمجبور ہے اگرصورتحال یہی رہی تو ایل پی جی کاریٹ 200 روپے فی کلو تک تجاوز کرجائیگا ان خیالات کااظہار ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صادق آباد‘ رحیم یارخان‘احمد(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
پورشرقیہ‘ لودھراں ‘بہاول پورخیرپورٹامیوالی بہاول نگر میں پولیس ایل پی جی کی فی دکان ماہانہ دس ہزار روپے بھتہ وصول کررہی ہے جس کے باعث ایل پی جی دکاندار عام صارفین کومہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے پرمجبور ہیں انہوں نے کہاکہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن بہاول پورکے وفد کی آرپی او بہاول پورسے مذاکرات ناکام رہے اگرپولیس نے اپنی روش اورمداخلت بندنہ کی تو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن بہاول پور اپنا کاروبارجاری نہ رکھے پولیس کی ایل پی جی کاروبارمیں براہ راست مداخلت کافوری ازخودنوٹس لیں۔