کینٹ میں دکان سے لاکھوں کا اسلحہ چوری ‘ کسی بڑی واردات میں استعمال کا خدشہ

کینٹ میں دکان سے لاکھوں کا اسلحہ چوری ‘ کسی بڑی واردات میں استعمال کا خدشہ

ملتان(کرائم رپورٹر)کینٹ کے علاقہ میں اسلحہ کی دوکان میں چوری کی واردات،چورلاکھوں روپے کا اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے،چوری شدہ اسلحہ کو کسی بھی واردات میں استعمال ہونے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق کینٹ کے علاقہ بامن جی چوک پر واقع اسلحہ کی دوکان میں چور تالے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ چوری کر کے فرار ہو گئے۔دوکان مالک محمد اجمل کے مطابق چور دوکان سے چارعدد پسٹل 30بور ،3پسٹل 9ایم ایم ،4عدد شارٹ گن 12بور سمیت سینکڑوں گولیاں لے گئے ہیں۔جبکہ ان دکان میں موجود ایک لیپ ٹاپ جس میں ضروری معلومات تھیں وہ بھی ساتھ لے گئے ..جلیل آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور اسلحہ ڈیلر کا بیان قلمبند کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے..دوسری جانب بارش کی وجہ سے دوکان کے سی سی ٹی وی کیمروں کو بند کیا ہوا تھا جس سے چوروں کی تعداد اور وقوعہ کا مکمل پتہ نہیں چل سکا۔چوری شدہ اسلحہ کو کسی بھی واردات میں استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...