128سرکاری سکولوں میں کروڑوں روپے کی خورد برد کا انکشاف

128سرکاری سکولوں میں کروڑوں روپے کی خورد برد کا انکشاف

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبہ بھر کے 128 سرکاری سکولوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ 128 سکولوں کی کمپیوٹر لیبز کے لئے 5 کروڑ روپے کا سامان 11 کروڑ میں (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

لیا گیا ہے۔ اس طرح کروڑوں روپے کا خزانے کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یو پی ایس، کمپیوٹرز اور ایل سی ڈی سمیت درجنوں اشیاء بازار سے دوگنا قیمت پر خریدی گئیں۔ اس طرح مبینہ طور پر 5کروڑ کا سامان 11کروڑ ر وپے میں خریدا گیا۔ 25 ہزار روپے کا سی پی یو 87 ہزار میں 20 ہزار کا یو پی ایل 80 ہزار روپے میں خریدا گیا۔ اس طرح کمپیوٹر لیبز کے لئے 2 ہزار روپے کی کرسی 5 ہزار روپے میں خریدی گئی۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بہترین کوالٹی کا سامان خریدنے کی وجہ سے انہیں ڈبل قیمت ادا کرنا پڑی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر