لودھراں، ایس ایچ او سٹی کیخلاف خواجہ سراؤں کی احتجاجی ریلی

لودھراں، ایس ایچ او سٹی کیخلاف خواجہ سراؤں کی احتجاجی ریلی

لودہراں (نمائندہ پا کستا ن) جمعرات کے روز خواجہ سراہاؤں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت شی میل تحفظ ایسویشن کی صدر شاہانہ شانی نے کی مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین خواجہ سراہاؤں کی احتجاجی ریلی مین روڑ تھانہ (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

صدر چوک ،مین بازار چوک ،غوثیہ چوک سے ہوتی ہوئی ڈی پی او آفس کے باہر جا پہنچی جہاں انہوں نے جی روڑ بلاک کر کے دھرنا دیا اس موقع پر شاہانہ شانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کی خوشی کے لئے پروگرام کرتے ہیں اگر ہم نے اپنی خوشی کے لئے سالگرہ کی تقریب کرنے کے لئے ڈی پی او آفس سے اجازت نامہ بھی لیا اور اس کے باوجود ایس ایچ او سٹی رانا ادریس نے پولیس کے ہمراہ پروگرام شروع ہونے سے قبل دھاواہ بول دیا اور 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا ہم نے 20 ہزار روپے دیئے دیں اس کے باوجود اس نے پروگرام ختم کرا دیا جس کے بعد شی میل کے ایک وفد نے ڈی پی او سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں اجازت نامہ دکھاتے ہوئے کہا کہ پولیس کا ہمارے ساتھ یہ رویہ کیوں ہے انہوں نے مطالبہ کہ ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے ورنہ ہم احتجاجی ریلی جاری رکھیں گے اور کل دوبارہ احتجاج کر یں گئے جس پر ڈی پی او نے کہا محکمانہ انکواری شروع کرتے ہوئے اسے شو کاز نوٹس دے دیا اور کہا کہ آپ کو مکمل انصاف دیں گئے اور پروگرام آپ جب کرنا چاہیں کر لیں جس پر خواجہ سراہاؤں نے احتجاج ختم کر دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...