ملتان میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن، عمران خان پانامہ کا کھلونا لیکر ڈگڈگی سے کھیل رہے ہیں: مقررین

ملتان میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن، عمران خان پانامہ کا کھلونا لیکر ڈگڈگی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر ) رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ ملک کو آگے کی طرف لیکر جانا ہے عمران خان پانامہ کا کھلونا لیکر ڈگڈگی سے کھیل رہے ہیں میں بھی ایک ورکر ہوں اور ہر مشکل وقت میں قائدین کے شانہ بشانہ رہی کارکنوں کو رول ماڈل بننا ہو گا صوبائی۷ وزیر ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ بنکوں سے قرضے معاف کرانے والے جہانگیر ترین آج وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں کچھ لوگ سی پیک کا راستہ روکنا چاہتے ہیں لیکن (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری۷ اطلاعات پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ ہماری منزل مضبوط پاکستان ہے پی ٹی آئی ہو یا پیپلز پارٹی جو مرضی کرلے وہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتی اور آئندہ عام انتخابات میں بھی پارٹی قائدین کو اقتدار پر لائیں گے سابق صوبائی وزیر چوہدری عبد الوحید آرائیں، رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون ، ایم پی ایز حاجی احسان الدین قریشی ،مہدی عباس لنگاہ، رانا اعجاز نون نے کہا کہ ورکرز پارٹی کا اثاثہ ہیں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ورکرز ہی سی پیک اور مضبوط پاکستان کا راستہ روکنے والوں کی سازش کو ناکام بنادیں گے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیابی حاصل کرے گی اور لوٹ مار کرنے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آرٹس کونسل میں مسلم لیگ (ن) ملتان کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں دیگر پارٹی رہنمامیئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں ، ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل دیوان محمد عباس بخاری ،ایم این اے رانا قاسم نون، ایم پی اے رانا محمود الحسن، ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ ، ایم پی اے عرفان دولتانہ، ایم پی اے مہدی عباس لنگاہ، ضلعی صدر بلال بٹ ، ملک انور علی ، ڈپٹی میئرز حاجی سعید انصاری ،منور احسان قریشی سمیت شیخ طارق رشید، آصف رفیق رجوانہ ،شیخ عمران ارشد ، شیخ عمران لیاقت ، اسلم ہمایوں،شاہد مختار لودھی، چوہدری شہزادفیصل، منیر اختر لنگاہ،عابد باکسر،عبدالرحمن فری ودیگر نے شرکت کی مقررین کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ملتان کی عوام سے جو وعدہ کیا اس کو پورا کیا جس کی زندہ مثال میٹرو بس منصوبے کو عملی جامہ پہنانا ہے ہم ملک کی سلامتی ،استحکام کے لئے پارٹی قائدین نے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہمارے پاس عمران خان جیسے شخص کی کوئی گنجائش نہیں ہے جو ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے اور پانامہ پانامہ کا ڈرامہ کھیل رہا ہے قوم نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے جو خود چور ہیں وہ چور چور کا نعرہ لگا رہے ہیں ہماری منزل مضبوط پاکستان اور ترقی و خوشحالی و امن ہے جس کے لئے آج پوری قوم پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ متحد ہے بہت جلد پانامہ کا ڈرامہ فلاپ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ جن کو گھر میں کوئی نہیں پوچھتا وہ ٹاک شو میں آکر پانامہ اور کئی فضول ایشوز پر بات کرنے بیٹھ جاتے ہیں لیکن تاریخ انہیں یاد کرے گی جو کام کرکے دکھائے گا اور پارٹی قائدین ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور امن وامان کے قیام کے سلسلے میں دن رات ایک کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج سی پیک منصوبے کی طرف پوری دنیا کی نگاہیں ہیں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں ۔