جنوبی پنجاب سے سوئی گیس نایاب، شہری سلنڈر اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور

جنوبی پنجاب سے سوئی گیس نایاب، شہری سلنڈر اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور

ملتان، خانیوال(خبر نگار خصوصی، نمائندہ پاکستان) جنوبی پنجاب میں سوئی گیس نایاب، شہری مہنگے داموں سلنڈر اور لکڑیاں(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

خریدنے پر مجبور ہیں اس سلسلہ میں ملتان سے خبر نگار کیمطابق با رش اور شدید سر دی کی و جہ سے گیس نا یاب،شہر ی ایل پی جی گیس اور لکڑ یا ں خر ید نے پر مجبور، شدید سر دی کی و جہ سے گیس لوڈشیڈنگ کی صورتحال خراب ، گھر وں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے نا شتے اور کھا نے کے او قا ت میں گیس غا ئب عوام شدید پر یشان شہری بغیر نا شتے کے ا پنے کا م پر جا نے پر مجبور ‘لوڈشیڈنگ کے علاوہ کم پریشر نے خواتین کو اذیت میں مبتلا کر دیا ‘گھروں میں کھانا بنانا محال ہو گیا‘دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمت مزید بڑھا دی‘من مانے نرخ وصول کرنے لگے‘ شہریو ں کی مشکلات میں ا ضا فہ ہو گیا‘بتایا گیا ہے کہ شدیدگیس لوڈشیڈنگ کی و جہ سے ایل پی جی گیس کی قیمت میں ا ضا فہ،‘ دن اور رات میں کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، شہر کے مختلفعلاقوں گجرکھڈا ،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جبکہ چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس کے باعث کھانا نہیں پکایا جا سکتا ‘اس کے باعث شہریوں میں اضطراب پیدا ہو رہا ہے ۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق موسم سرما کے آغاز ہی سے خانیوال شہر کے اکثر علاقوں سے سوئی گیس غائب تھی۔جن میں بلاک نمبر5۱وربلاک نمبر6قابل ذکر ہیں جہاں گزشتہ20 روز سے گیس کا شعلہ بھی روشن نہ ہوا۔شہر بھر کے وفود نے متعدد با رایکسئین سوئی گیس اور دیگر عملہ کو اس بارے آگاہ کیا مگر بے سود جس پر اکثر علاقوں کی خواتین نے تنگ آکر سوئی گیس آفس کا گھیراؤکیا اور گیس بحال نہ ہونے کی صورت میں دھرنے کی دھمکی دی ۔رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے عوامی شکایت پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہریوں کے اس سنگین مسئلہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جی ایم سوئی گیس ملتان امجد ممتاز سے شہریوں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں خانیوال کے شہریوں کا سوئی گیس کا مسئلہ فوری حل کروانے کو کہا ایم این اے محمد خان ڈاہا کی ہدایت پر جی ایم سوئی گیس نے فوری طور پر خصوصی ٹیمیں خانیوال روانہ کردی ہیں جس نے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے عوامی سماجی تجارتی حلقوں اور شہر بھر کی خواتین نے جیم ایم سوئی گیس ملتان اور ایم این اے محمدخان ڈاہا کے ان اقدامات کو سراہا ہے جو وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کررہے ہیں ان حلقوں نے سوئی گیس عملہ سے گیس پریشر کو بڑھانے کے لیے سکر مشینوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز سخت کاروئی کا مطالبہ کیا ہے جو دوسروں کی تکالیف میں اضافہ کا باعث ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...