ہنجروال ، ایف آئی اے نے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑلیا ، 4ملزم گرفتار

ہنجروال ، ایف آئی اے نے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑلیا ، 4ملزم گرفتار

 لاہور(کرا ئم ر پورٹر ) ایف آئی اے نے ہنجروال سے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کاکاروبار کرنے والے چار ملزمان گرفتار کرلئے۔ملزمان سے ہزاروں موبائل سمیں اور گیارہ گیٹ وے ایکسچینج برآمد کر لی گئیں۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد کے مطابق ایف آئی اے کو اطلاعات موصول ہوئیں کہ منصورہ کے قریب گھر میں ایک غیر قانونی گیٹ وے کام کر رہی ہے جس سے ملکی معیشت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے چار ملزمان کو گرفتار کیا جو عرصہ دراز سے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلا رہے تھے۔ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے گیارہ گیٹ وے ایکسچینج اور ہزاروں کی تعداد میں موبائل سمیں برآمد کر لیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا کہ ملزمان میں محمدعثمان ،محمد اقبال ، محمد عمر اور فیض مشتاق شامل ہیں۔ایف آئی اے کاکہنا تھا کہ سیلولر کمپنیز سے بھی تفتیش کی جائے گی کہ اتنی بڑی تعداد میں سمیں کیسے فروحت کی گئیں۔

مزید : علاقائی