شاہدرہ، آگ بجھاتے ہوئے فائر فائٹر سمیت دو افراد جھلس کرزخمی

شاہدرہ، آگ بجھاتے ہوئے فائر فائٹر سمیت دو افراد جھلس کرزخمی

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)شاہدرہ میں آتشزدگی کے واقعہ میں فائر فائٹر سمیت دو افراد جھلس کرزخمی ہو گئے جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ کریم پارک میں مدرسے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے مدرسے کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا،اس دوران فائر فائٹر یامین بدر اور شہری مقصود جھلس کر زخمی ہوگئے،ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پانے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا ہے جہاں ا ن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید : علاقائی