ٹھوکر نیاز بیگ ، گوپے گاؤں میں کرنٹ لگنے سے تین گائیں ہلاک

ٹھوکر نیاز بیگ ، گوپے گاؤں میں کرنٹ لگنے سے تین گائیں ہلاک

لاہور(وقائع نگار) ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے گوپے گاؤں میں بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے تین گائیں ہلاک ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے گوپے گاؤں میں بجلی کی تاریں وبال جان بن گئیں۔ بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا اور تاریں گرنے سے پانی میں کرنٹ آگیا جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والی تین گائیں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارہا واپڈا کو شکایات درج کرانے کے باوجود بھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔ مکینوں نے واپڈا کے خلاف احتجاج بھی کیا، ا ن کاکہنا تھا کہ علاقے میں اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ بچے ڈر کے مارے سکول نہیں جارہے، جانوروں کے مالک ناصر نامی شخص نے بتایاکہ اس کا پانچ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...