موٹروے پولیس نے بارش کے موسم میں حفاظتی تدابیر اور اقدامات مرتب کر لئے: مرزا فاران بیگ
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)نیشنل ہائی ویز اینڈمو ٹرو ے پولیس نے حا لیہ بارشوں کے مو سم میں انسانی جان و مال کو درپیش خطرا ت کم کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات اور حفا ظتی تد ابیر مر تب کیے ہیں تاکہ ان پر عمل کر کے محفو ظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہا ر ڈی آئی جی موٹر وے پولیس مرزا فاران بیگ نے بارش سے متعلق انتظامات سے متعلق پٹر ولنگ افسران سے میٹنگ کر تے ہوئے کیا،ڈی آئی جی موٹر وے پولیس مرزا فاران بیگ نے افسران سے کہا کہ سنٹرل زون کے افسران موٹر وے پولیس کی شاندار روایات کے مطابق روڈ یوزرز کے محفوظ سفر کے لیے ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اور خاص طور خراب موسم اور بارشوں میں ہونے والے حادثات سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کریں جس کے لیے روڈ یوزرز کو زیادہ سے زیادہ بریفنگ دی جائے تا کہ سفرشروع کرنے سے پہلے روڈ یوزرز موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے راہنمائی لے لیں ، اگلی گا ڑ یوں سے محفو ظ درمیانی فا صلہ ر کھیں۔گا ڑ یوں کے ونڈ سکر ین پر مو جو د نمی دیکھنے کی صلاحیت کو متا ثر کر سکتا ہے اس لیے گا ڑ ی میں مو جود ڈی فورسٹر کو حالات کے مطا بق ایڈ جسٹ کر یں ۔لا ئٹس کا استعمال لازمی کر یں او ر ہیڈ لا ئٹس کو ہمیشہ نیچے لیول پر ر کھیں ۔ونڈ سکر ین و ائپرز کی سپیڈ کو بھی مناسب سپیڈ پر چلائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ درست حا لت میں ہوں گا ڑ ی کی اچانک بر یک لگانے سے پر ہیز کریں ۔موٹرسا ئیکل سوار ہیلمٹ کا لازمی استعمال کر یں اور اپنی ر فتار کو کم ر کھیں اور ٹا ئروں میں ہوا کا پر یشر زیادہ نہیں ہو ۔روڈ یوزرز ڈ ر ائیونگ کر تے ہوئے مو بائل فون یا میوزک کا استعمال کسی صورت نہ کر یں ۔ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کے مطابق روڈ یوزرز سفرشروع کرنے سے پہلے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے راہنمائی لے لیں ۔