پنجاب ، 24گھنٹوں کے دوران 98خواتین سمیت 451متاثرین کو امدادفراہم کی گئی

پنجاب ، 24گھنٹوں کے دوران 98خواتین سمیت 451متاثرین کو امدادفراہم کی گئی

 لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 451ٹرامہ متاثرین بشمول 353مرد اور 98خواتین کو ریسکیو کیا گیا جن میں 74.50فیصد ٹریفک حادثات کے متاثرین بھی شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات کی تفصیلات کے مطابق48.21فیصد متاثرین موٹر بائیک استعمال کر رہے تھے ، 3.87فیصد کاریں، 3.57فیصد رکشہ، 5.06 فیصد پیدل چلنے والے، 1.19فیصد ویگنیں، 0.60 فیصد بسیں، 0.30ٹرک اور 0.60دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق91.35فیصد متاثرین ٹریفک حادثات کے موقع پر ہوش میں پائے گئے، 7.54 فیصد افراد نیم بے ہوش، 1.11فیصد متاثرین مکمل بے ہوش جبکہ کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔ اسی طرح 33.92 فیصد متاثرین رگڑ کی وجہ سے زخمی ہوئے، 18.85فیصد افراد شدید زخمی، 18.18فیصد افراد کو شدید چوٹیں، 10.86فیصد سنگل فریکچر، اور دیگر متاثرین جوڑوں، متعدد زخموں، ریڑھ کی ہڈی، سر، چھاتی اور دیگر اقسام کی انجریز کی وجہ سے متاثر ہوئے۔ ٹرامہ رجسٹری فارم کے اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کے پیشہ کے حساب سے19.73فیصد طالبعلم، 31.49فیصد متاثرین مزدور،13.08فیصد گھریلو خواتین، 10.42 فیصد نجی ملازمین، 1.55فیصد سرکاری ملازمین، اور دیگر کاروباری حضرات شامل ہیں۔ کل451ٹرامہ متاثرین کی رائے کے مطابق59.09فیصد ایمرجنسی متاثرین نے ایمرجنسی سروسز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بہترین جبکہ40.91فیصد افراد نے اچھا قرار دیا۔

مزید : علاقائی