گارڈن ٹاؤن، ہاسٹل میں آتشزدگی

گارڈن ٹاؤن، ہاسٹل میں آتشزدگی

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں زاہد بوائز ہاسٹل میں شارٹ سر کٹ کے با عث آگ بھڑک اٹھی جس کو ریسکیو ٹیم نے آدھے گھنٹے کی کارروائی کر کے بجھادیا۔ ہاسٹل کے مالک زاہد کا کہنا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بند کمرے میں بستر اور پردوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، دھواں دیکھ کر آگ لگنے کا پتہ چلا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کر کے آگ پر قابو پالیا، واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید : علاقائی