ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے رجحان میں اضافہ ہوا،سیداحمدمبین

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے رجحان میں اضافہ ہوا،سیداحمدمبین

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر )ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سیداحمدمبین نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کی کوششوں کی وجہ سے شہریوں میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالہ سے رجحان میں اضافہ نظرآرہا ہے ۔شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے قانون پسند معاشرہ کی بنیاد رکھیں۔تمام افسران و ٹریفک وارڈنزکو شہر میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے حوالہ سے مہم تیز کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد شہریوں میں پابندی کے حوالہ سے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ڈیڑھ ماہ کے دوران مختلف تعلیمی اداروں میں 20ہزار طلباو طالبات سمیت اساتذہ کو ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ پر عملدآمد کے حوالہ سے آگاہی لیکچرز و لٹریچر تقسیم کیا جا چکا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس شہر میں تجاوزات کے خاتمہ ،ٹریفک قوانین پر عملدآمد ، غیر قانونی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی روک تھام ، پارکنگ انتظامات ، کالے شیشوں ، ون ویلنگ اور ٹریفک سگنل کی پاسداری سمیت سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا اور وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ٹریفک وارڈنز کو سردی کے سخت موسم میں بھی ٹریفک کو ہر صورت رواں دواں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

مزید : علاقائی