شیراکوٹ،مقتول اشتہاری ملزم وسیم عباس قصورمیں سپردخاک

شیراکوٹ،مقتول اشتہاری ملزم وسیم عباس قصورمیں سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)شیرا کو ٹ میں نا معلوم افرا د کے ہا تھ قتل ہو نے والے قصور کے اشتہا ر ی ملزم کی لا ش پو لیس نے پوسٹ ما رٹم کے بعدورثا کے حوالے کردی ۔ جسے ورثاآبا ئی گا ؤ ں لے گئے جہا ں سپرد خاک کردیاگیا ۔ پو لیس تا حا ل ملزم کا کو ئی سرا غ نہ لگا سکی ہے ۔ پو لیس کے مطا بق شیراکوٹ کے علاقے میں ایک روز قبل نامعلوم افراد نے وسیم عباس نا می شخص کو فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے بعد گزشتہ روز روثا کے حوالے کردی جسے ورثا نے آبا ئی علاقہ قصور میں سپرد خا ک کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وسیم عباس قتل کی واردات کا اشتہاری ملزم اور قصور کے علاقے راجہ جھنگ کا رہائشی تھا جس نے قصور کے علاقے میں پولیس اہلکار کو قتل کر دیا تھا۔پو لیس کا کہنا ہے تفتیش جا ر ی ہے جلد اصل حقائق واضح ہو جا ئیں گئے ۔

مزید :

علاقائی -