عراقی تیل عراقی عوام کا ہے امریکی صدر کو عراقی وزیراعظم کا انتباہ

عراقی تیل عراقی عوام کا ہے امریکی صدر کو عراقی وزیراعظم کا انتباہ

بغداد (اے پی پی) عراق کے وزیر اعظم نے امریکی صدر کو خبردار کیا ہے کہ عراق کے تیل کے ذخائر عراقی عوام کی ملکیت ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر کہ واشنگٹن کو عراقی آئل فیلڈ پر قبضہ کر لینا چاہئے تھا ، ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی تیل عراقی عوام سے متعلق ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو عراقی تیل کے میدانوں کو اپنے قبضے میں لے لینا چاہئے تھا۔ عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ کے کہنے کا مقصد کیا تھا ۔ حیدرالعبادی نے کہاکہ قانون کے مطابق عراقی تیل عراقیوں کی ملکیت ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...